12 ستمبر 2013 - 19:30
روسی اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان مذاکرات مثبت رہے

بحران شام کے بارے میں امریکہ اور روس کے وزراء خارجہ کے درمیان مذاکرات ہوئے۔

ابنا: یہ مذاکرات سوئٹزرلینڈ کے شہر جینوا میں ہوئے۔ فارس نیوز نے رشا ٹوڈے کےحوالے سے رپورٹ دی ہےکہ ان مذاکرت میں شام کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اخضر ابراہیمی بھی شریک تھے ۔  مذاکرات شروع ہونے سے پہلے اخضر ابراہیمی کے ترجمان نے کہا تھا کہ یہ ملاقاتیں الگ الک انجام پائيں گي۔ شام کے تعلق سے امریکہ اور روس کے وزراء خارجہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بعد دونوں رہنماوں نے مشترکہ پریس کانفرس میں کہا کہ رواں مہینے کے آخر میں جینوا-2 مذاکرات کا انعقاد ہوگا۔ امریکا کے وزیر خارجہ نے مذاکرات کو مثبت بتایا اور کہا کہ نیویارک میں روسی ہم منصب سے ان کی ملاقات 28 ستمبر کو ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس ملاقات میں جینوا-2 مذاکرات کی تاریخوں کا تعین کیا جائے گا۔انہوں نے کہا شام کے کیمیائی ہتھیاروں کو عالمی نگرانی میں دینے کے معاملے کو کامیاب بنانے کے لئے ضروری اقدامات کی ضروری ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر فوجی آپشن کی بات کی ہے جب کہ روس کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ فوجی آپشن کو بھول جائيں اور شام کے مسئلےکا حل مفاہمت آمیز طریقے سے تلاش کریں۔ روسی وزیر خارجہ نے جینوا روانہ ہوتے وقت کہا تھا کہ روس اور امریکہ کے ماہرین کیمیاوی ہتھیاروں کے مسئلےکا جائزہ لیں گے۔......./169